Site icon روزنامہ کشمیر لنک

برازیل میں خواتین کی دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی

برازیل

برازیلیا: برازیل میں خواتین پر ہراسانی کے واقعات بڑھنے کے بعد دکان داروں نے مردوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں خواتین کی کپڑوں کی دکان پر ملازمین اور خواتین کسٹمرز کو ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات کے بعد دکان داروں نے مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

برازیلین شہر ساؤپالو کے ایک شاپنگ مال میں ماڈل اینڈریا کوسٹا نے اپنی دکان کے باہر ایک پوسٹر آویزاں کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ ’کسی بھی مرد کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تاہم آپ اپنا پالتو کتا دکان میں لاسکتے ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل اینڈریا کوسٹا کا کہنا تھا کہ میں نے مردوں کے دکان میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ مردوں کی جانب سے خواتین ملازمین اور کسمٹرز پر کیے جانے والے نازیبا تبصروں اور ہراسیت کے بڑھتے واقعات کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں کسی آن لائن ویب سائٹ کے لیے اپنے ملازمین کے ساتھ فوٹو شوٹ وغیرہ کرتی ہوں تب بھی مجھے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ 99 فیصد مرد حضرات نامناسب برتاؤ کرتے ہیں جس کی وجہ سے سب مردوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ایک اور دکاندار باہر لگائے گئے پوسٹر پر لکھا کہ برائے مہربانی خواتین کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور دکان کے باہر موجود بینچ پر بیٹھ کر انتظار فرمائیں۔

Exit mobile version