Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مظفرآبادکے 36موضعات میں ترقیاتی کام شروع کرنیکاحکم

مظفرآباد

مظفرآباد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر انچارج وزیر ڈویلپمنٹ اتھار ٹی سردار عبدالقیوم نیازی نے ڈیم کے زیر انتظام 36 موضعات میں فوری طور پر تعمیر و ترقی کے کام شروع کرنے کے احکامات صادر کر دیئے تمام تر مالی وسائل حکومت مہیا کرے گی۔

چیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی سردار عبدالقیوم نیازی سے وزیراعظم ہاوس میں ون ٹو ون ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے اہم ترین 36 موضعات جن میں وزیراعظم پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ان کے بہترین انتخاب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی جو کہ انچارج وزیر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بھی ہیں نے لنگر پورہ،ٹھوٹھہ،شالہ باغ،ٹنڈالی،پیرچناسی،سری کوٹ،میرا کلاں،ایئرپورٹ،مانک پیاں،کنڈ،بانڈی کریم حیدر شاہ، بھروڑہ، روانی،حسن سیری،میانی بانڈی سمیت دیگر موضعات جو ڈیم کے زیر انتظام ہیں میں بھرپور طریقے سے تعمیر وترقی اور خوبصورتی کے لیے کام کا آغاز کرنے کے احکامات دیتے ہوے تمام تر مالی وسایل حکومت کی جانب سے مہیا کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو اس کے شیان شان بنانے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارے کے زیر انتظام علاقوں کو تعمیر و ترقی اور شہکار بنانے کے لیے پہلی مرتبہ حکومت نے سفیر کشمیر کی ہدایات و رہنمائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاموں کا آغاز کیا ہے آزاد کشمیر بھر کے تمام اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھرپور طریقے سے فعال کریں گے۔اس موقع پر ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی گزشتہ 60 روزہ کارکردگی کو سراہا اور وزیر اعظم آذاد کشمیر نے چیئرمین ایم ڈی اے کو مبارکباددی ۔

Exit mobile version