Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی ٹی آئی کا پاورشو کا فیصلہ، عوام کے پاس ہمارے علاوہ کوئی آپشن نہیں

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا بڑے پاورشو کا فیصلہ، بڑے پیمانے پرجلسے کیے جائینگے، وزیراعظم عمران خان نے جلسوں کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس تحریک انصاف کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیاگیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پرجلسے کرے گی۔

وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے۔ ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی، تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کواجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی

Exit mobile version