Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مظفرآباد: با اثر شخص نے گیٹ لگا کر اہل محلہ کا راستہ بند کر دیا، گولیاں مارنے کی دھمکیاں

مظفرآباد

مظفرآباد: جلال آباد کے علاقے میں بااثر شخص نے راتوں رات گیٹ نصب کر کے اہل علاقہ کا راستہ بند کر دیا۔ مکین سراپا احتجاج، بچوں اور خواتین کا سینٹرل پریس کلب مظاہرہ میں احتجاجی مظاہرہ، حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل۔

جلال آباد کے رہائشی رہائشی عبدالغفور نے مرکزی ایوان صحافت کے سائلین ڈیسک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاوید اقبال نامی شخص نے ان کے گھر کے راستے میں راتوں رات گیٹ لگا کر راستہ بند کر دیا ہے۔

ان کے بقول گھر جانے کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں۔ گھر سے باہر نکلنے پر جاوید اقبال او اس کے اہل خانہ دھمکیاں دیتے ہیں اور اسلحہ لیکر آ جاتے ہیں۔

عبدالغفور جو اس وقت خواتین اور بچوں کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، کا دعویٰ ہے کہ ڈپٹی کمشنر، بلدیہ، ایم ڈی اے سمیت تمام محکموں سے رجوع کرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔

’12 فٹ راستہ چھوڑ کر بلدیہ نے این او سی جاری کی اسکے باوجود قبضہ کیا جا رہا ہے متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے گھر کا راستہ نہیں کھولا جاتا وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے کیونکہ ان کو گھر جانے کے لیے کوئی متبادل راستہ میسر نہیں۔

Exit mobile version