Site icon روزنامہ کشمیر لنک

زلفی بخاری کی برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے برطانوی شہزادہ چارلس کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل ملاقات بھی کی۔

ذولفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی شہزادہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اورتہینیتی پیغام پہنچایا۔ ذولفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں۔ پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں رواں سال آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ شہزادہ چارلس نے افغانستان سے برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کے محفوظ انخلاء پربھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پرپاکستان کے مثبت کردار کو پذیرائی ملی ہے۔

Exit mobile version