Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی

حجاب پہننے والی لڑکی

بھارت میں حیدرآباد سے رکن پارلیمان اور مسلم رہنما اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔

مسلم رہنما نے خطاب کے دوران کہا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے پہننے سے کون روک سکتا ہے؟ خطاب میں مزید کہا لڑکیاں حجاب اور نقاب پہنے کالج جائیں گی اور ڈاکٹر، کلکٹر اور بزنس وومین بنیں گی۔

43 سیکنڈز کے کلپ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اس میں اس کے والدین کی اجازت شامل ہے تو پھر کوئی کون ہوتا ہے اسے روکنے والا ؟ ہم اسے دیکھیں گے، انشاء اللہ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ سب ذہن میں رکھیں، بے شک میں زندہ نہ ہوں ، لیکن ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی اس ملک کی وزیراعظم بنے گی۔

دوسری جانب مودی سرکار نے مسلم خواتین پر زندگی تنگ کردی ہے، بھارتی شہر مانڈیا میں حجاب کرنے والی لڑکیوں پر اسکول اسٹاف دباؤ ڈالنے لگا ہے، یہاں تک کے کلاس میں داخل ہونے تک حجاب پہننے کی والدین کی درخواست کو بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version