Site icon روزنامہ کشمیر لنک

رورل سپورٹ پروگرام کی فعالیت کیلئے کرداراداکرینگے: چیف سیکرٹری

رورل سپورٹ پروگرام

چیف سیکرٹری آزادجموں و کشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ رورل سپورٹ پروگرام ایک آئینی ادارہ ہے اس کو فعال بنانے میں کردار ادا کریں گے ادارہ اثاثہ جات کا تحفظ اور ریکوری ضروری ہے، مختلف اداروں اور محکمہ جات سے سوشل موبلائزئشن کی ذمہ داریاں آزادجموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کو دینے کیلئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے۔

آر ایس پی کو زوال سے عروج کی طرف لے کے جانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے جے کے آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر شہزاد جرال جنہوں نے ان سے ان کے آفس چیمبر میں ملاقات کی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر شہزاد جرال نے چیف سیکرٹری آذادکشمیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارہ کے اپ کمنگ منصوبہ جات اور روٹ میپ سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا ہے کہ اے جے کے آر ایس کی گورننس کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ری آرگنائزیشن، استعداد کار بڑھانے اور ساکھ کو بحال کرنے کے بعد اس کے مینڈیٹ کے مطابق پراجیکٹس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ادارہ فعال ہو رہا ہے ادارے کی گاڑیاں مختلف محکمہ۔جات کے پاس ہیں جن کو واپس ادارے کی تحویل میں دینے کی ضرورت ہے چیف سیکرٹری نے گاڑیوں کی تحت ضابطہ واپسی کی یقین دہانی کروائی جس پر سی ای او نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version