Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بی آر ٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب برپا کیا

بی آر ٹی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور نے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب برپا کیا ہے، جس میں روزانہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد سفرکرتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر اگست 2020 سے اب تک 71 ملین افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ آج خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے آج بتایا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آزاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔

Exit mobile version