Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سندھ میں تبدیلی کے لیے تیر کو توڑنا ہوگا: علی زیدی

سندھ

تحریک انصاف سندھ کے صدراور وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کے لیے تیر کو توڑنا ہوگا تیر توٹے گا تو سندھ جوڑے گا۔

ابھی تو موسم گرم نہیں ہوا، مخالفین خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ ہم آج دوپہر میں گھوٹکی سے اپنے مارچ کا آغاز کریں گے۔ جامشورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تحت سندھ حقوق مارچ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی رہنما و کارکنان ٹول پلازہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

۔ اس موقع پر ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جارہا ہے۔ یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نہ روکیں۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے یا رک جائیں گے۔ ہماری جماعت میں دہشت گردی نہیں۔

ہم ڈرتے نہیں ہیں، دہشت گردی سیاست میں سب سے پہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بے بی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے۔ پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے۔ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔

تم بھٹو تو ہو نہیں، تم زرداری ہو تو والد کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے۔

Exit mobile version