سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس عبدالمجید ملک انتقال کر گے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک علالت کے باعث انتقال کر گے مرحوم کو سینے کا انفیکشن تھا اور علیل تھے جو علالت کے باعث انتقال کر گے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کو میرپور میں ادا کی جائیگی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار میرپورمیں دومارچ کو ہونیوالی وکلاء کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان, سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر نے عبدالمجید ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس عبدالمجید ملک کی وفات پر کل بروز بدھ 2مارچ 2022رجسٹری برانچ میرپور میں مقدمات کی سماعت نہ ہو گی۔