Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مولانافضل الرحمان اورشہبازشریف کی عمران خان پرتنقید: ‘تمہاری زبان بتا رہی تم اس منصب کے لائق نہیں’

مولانافضل الرحمان اورشہبازشریف کی عمران خان پرتنقید

مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مولانافضل الرحمان اورشہبازشریف کی عمران خان پرتنقید ۔

پریس کانفرنس میں صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پیش آئے واقعے پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار افسوس کیلئے آئے ہیں۔ کل جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کے ساتھ ظلم و بربریت ہوئی۔ اس سے بدترین مثال پارلیمان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مولانا فضل الرحمان نے انتہائی بردباری اور تحمل کا راستہ اپنایا۔

شہبازشریف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تم جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہو اس کی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں۔ میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ اپنی زبان پر لگام ڈالو ورنہ ہمیں لگام ڈالنا آتا ہے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جو زبان اور ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ ہم عمران نیازی کو ملک کو ترقی کے ٹریک سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کرپشن عمران خان کے گھر میں ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟

اپوزیشن لیڈر نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’تم کہتے ہو شہبازشریف بوٹ پالش کرتا ہے،تم کیا کرتے ہو؟ ہماری فوج نے قربانی دی اور تم نے لندن میں بیٹھ کر فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ مشرف نے ہماری حکومت گرائی تو اس دوران میں مختلف جیلوں میں رہا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری اور سیاسی طور پر مقابلہ کریں گے، اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، آئین کے مطابق پارلیمان کے ذریعے نیازی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرام حرام کی باتیں کر رہے ہو، تم اے ٹی ایم کے پیسوں کا حرام کھاتے رہے ہو، سب جانتے ہیں کہ بنی گالہ میں کیا ہوتا ہے، تم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آؤ ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے، تمہارا وزیر داخلہ شیخ حرم ہے،میں اس کو اچھی طرح جانتا ہوں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی زبان بتارہی ہے کہ آپ وزیراعظم کےمنصب پربیٹھنے کے اہل نہیں۔

Exit mobile version