Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں

تحریک عدم اعتماد

فاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہی پیدا کر دیں۔ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

میں سمجھتا ہوں حکومت اور اپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

Exit mobile version