Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ریاست بھر میں پارکس کے منصوبہ جات بروقت مکمل کئے جائیں: چیف سیکرٹری

پارکس کے منصوبہ جات

چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ پارکس کے منصوبہ جات کو بروقت مکمل کیا جائے ۔

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام چیف سیکرٹری آفس کے احاطہ میں چنار کا پودا لگا کر رواں موسم شجرکاری میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت و امور حیوانات ارشاد احمدقریشی ،ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے اور محکمہ زراعت کے دیگرآفیسران بھی شریک تھے۔

چیف سیکرٹری آفس کے احاطہ میں چنار کے سات پودوں کے علاوہ مختلف پھلوں کے46پودوں کی تنصیب بھی کی گئی جن میں مالٹا،لیموں ،زیتون ،لوکاٹ ،امرود اور جاپانی پھل شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے سیکرٹری زراعت و امور حیوانات کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ زراعت کی کاوش کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ریاست بھر میں پارکس کے جاری منصوبہ جات کوبروقت مکمل کرے اور اس طرح کے نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں تاکہ ریاست کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ پودہ جات کی تقسیم کے بعد لوگوں کو ان کی داغ بیل کے حوالہ سے بھی آگاہ کریں تاکہ پودوں کی تنصیب کے مقاصد حاصل ہو سکیں۔

Exit mobile version