Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکا سے تعلقات تیزی سے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں: روس

امریکا

روس نے خبردارکیا ہے کہ امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں۔

ماسکو میں امریکی سفیرکودفترخارجہ طلب کرکے صدرپوٹن سے متعلق امریکی ہم منصب کے بیان کوناقابل قبول قراردیا گیا۔ امریکی سفیرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا گیاہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی سفیرکودئیے گئے احتجاجی مراسلے میں روس کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن کے روسی ہم منصب سے متعلق بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔

اس طرح کے بیانات امریکی صدرکے عہدے کے شایان شان نہیں۔ اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین پرحملے کے حوالیسے روسی صدرولادی میرپوٹن کوجنگی مجرم قراردیا تھا۔

Exit mobile version