Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران خان نے مسلم امہ خصوصا عالمی امن کے بڑے کاز کے لئے مسلسل اور سنجیدہ سفارتی کوششیں کیں

عمران خان

صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے عمران خان نے مسلم امہ خصوصا عالمی امن کے بڑے کاز کے لئے مسلسل اور سنجیدہ سفارتی کوششیں کیں۔

او آئی سی امت مسلمہ کے اتحاد ، اخوت،امن اوربھائی چارے کے روشن اسلامی ا قدار کی علامت ہے۔ اتحاد و یگانگت کو فروغ دیکر مسلم بلاک کو مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے نہتے مسلمانوں کے لئے دفاعی حصار ثابت کیا جاسکتا ہے ۔ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ سے انسداد اسلامو فوبیا کو ایک سنجیدہ فوری توجہ طلب عالمی ایجنڈا اور امن عالم کا لازمہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہونے کے بعد یہ اجلاس خاص اہمیت کا حامل ہے۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کواپریشن (او آئی سی)وزرا خارجہ کونسل کے48ویں اجلاس کے معزز مہمانوں کو آزادکشمیر کے عوام، قانون ساز اسمبلی اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویرالیاس خان نے اپنی رہائشگاہ پر سپیکر قانون ساز اسمبلی اور وزرا حکومت کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔

عشائیے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری رشید، وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی، وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ،مشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم اور ممبران اسمبلی محمد جاوید بٹ، چوہدری رفیق نیئر اور محترمہ امتیاز نسیم نے شرکت کی۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کا خدا، رسول، کتاب ہدایت قرآن مجید اور قبلہ ایک ہے ۔اتنے سارے مشترکات کی موجودگی میں یہ اتحاد فطری ہے۔

Exit mobile version