Site icon روزنامہ کشمیر لنک

صدر کہیں گے تو مجھے سندھ میں‌ گورنر راج لگانا ہوگا: عمران اسماعیل

سندھ میں‌ گورنر راج لگانا ہوگا

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر صدر مملکت کہیں گے تو پھر مجھے سندھ میں‌ گورنر راج لگانا ہوگا۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔

سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔

Exit mobile version