Site icon روزنامہ کشمیر لنک

قوم27مارچ کو ڈاکوئوں کے ٹولے کیخلاف نکلے: عمرا ن خان

قوم27مارچ کو ڈاکوئوں کے ٹولے کیخلاف نکلے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کا ٹولہ عوامی نمائندوں کو کھلے عام خرید رہا ہے میں چاہتا ہوں کو قوم27مارچ کو ڈاکوئوں کے ٹولے کیخلاف نکلے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قرآن میں اللہ پاک حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی سے لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30 سال سے ڈاکوئوں کا ایک ٹولہ ملک میں کرپشن کر رہا ہے اور ملک کو لوٹ رہا ہے اس نے اکٹھے ہوکر پارلیمانی نمائندوں کی ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ لوگ عوامی نمائندوں کو کھلے عام خرید رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے، اور بتائے کہ ہم اس ملک میں جمہوریت کے خلاف، عوام کے خلاف اور قوم کے خلاف ہونے والے جرم کی مخالفت کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو قوم اس کے خلاف ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کسی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے۔

Exit mobile version