Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی، شہبازشریف کا اسپیکر کو خط

شہبازشریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسپیکر اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔ شہباز شریف نے اسپیکر کے نام اپنے خط میں کہا کہ 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

چند ارکین کو 19 مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔

Exit mobile version