وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پرویز الہی سمجھدار آدمی ہیں، کسی کی ذات پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں۔ مجھے توقع ہے کہ اتحادی جماعتیں سیاسی فیصلہ کریں گی۔
میرے سیاسی حساب کتاب کے مطابق اتحادی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔ کسی کی ذات پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں، وہ جملے ادا نہیں کرنے چاہئیں کہ کل کو آنکھ نہ ملا سکیں۔
چوہدری پرویز الہی سمجھدار آدمی ہیں۔ ہم دیکھتے رہ گئے اور نواز شریف بیرون ملک چلے گئے،یہاں جو پلیٹلٹس گر گئے تھے وہ لندن جا کر ٹھیک ہو گئے۔
ن لیگ اور ق لیگ کا ایک ماضی ہے، ق لیگ کا ووٹر اپنی قیادت کو ن لیگ کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر کیسا محسوس کرے گا۔ ن لیگ ق لیگ کو وزارت اعلی کی آفر کررہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اپنی شوری سے مشاورت کررہی ہیں، مجھے توقع ہے کہ اتحادی جماعتیں سیاسی فیصلہ کریں گی۔
میرے سیاسی حساب کتاب کے مطابق اتحادی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔ سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر باتیں نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں، وہ جملے ادا نہیں کرنے چاہئیں کہ کل کو آنکھ نہ ملا سکیں، میں اپنی پارٹی والوں سے بھی کہتا ہوں کہ تنقید فیصلوں پر کریں ذاتیات پر نہیں۔