Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کے پی میں عوام کا عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ آگیا: وزیراعظم

عدم اعتماد

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس جس میں انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہو گئی عوام پاکستان ہمارے ساتھ ہیں اور اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے جو محض غیر ملکی فنڈنگ کے بل بوتے پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام فیصلہ سنا چکے ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آ چکے ہیں ایسے ہی آگے بھی عوام پاکستان ان کو مسترد کریں گے۔

Exit mobile version