اسلام آباد… وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات میں انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ سابق وزیراعظم را جہ پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے کیسز کا ریکارڈ عدالت سے غائب ہوگیا ۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ والیم 10 کو پبلک نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے دعو ی کیا کہ نیب کو برطانیہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا ۔لندن فلیٹس کے حوالے سے برطانیہ نے جواب دیا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ ہے۔ اس کے باجود اصرار ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں ؟ عبوری ریفرنس کی بنیاد پر نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ عمران خان اور جہانگیرترین سپریم کورٹ کو روزانہ نئی کہانی سنادیتے ہیں۔ اشتہاری عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔کیا یہی احتساب ہے؟۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments