لاہور:خراب موسم اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بی پی ایل میں مصروفیت کے سبب ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ لاہور میں اسموگ اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیات رواں سال ویسٹ انڈین ٹیم کے دور پاکستان کی راہ میں حائل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں دورے پر اتفاق کیا تھا تاہم پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن تک سیریز کا انعقاد ممکن نہ تھا جس کا اختتام مارچ 2018ءمیں ہو گا۔آفیشل نے واضح کیا کہ ویسٹ انڈین نومبر کے آخر میں بھی آ سکتی تھی لیکن پی سی بی اس طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتاکیونکہ اسموگ کی وجہ سے ان کنڈیشنز میں آئی سی سی میچ ریفری میچز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے اور محکمہ موسمیات نے بھی واضح نہیں کیا کہ آخر اسموگ کب تک جاری رہے گی لہٰذا باہمی مشاورت اور رضامندی سے فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سیریز کو ملتوی کردیا جائے اور اسے آئندہ سال کرانے کی کوشش کی جائے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر چکی تھی۔ ویسٹ انڈین بورڈ چاہتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھی 2018 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے یا پھر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں ہونے والی مجوزہ سیریز کا منافع برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments