چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ خاندان کو بچانے کے لیے عدلیہ اور فوج پر حملے کیے جارہے ہیں لیکن ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے عدلیہ کا قصور صرف اتنا ہے کہ پہلی بار اس نے شریف مافیا کے خلاف کھڑی ہوکر میرٹ پر فیصلہ دیا فوج نے جو بندے جے آئی ٹی میں بھیجے انہوں نے شریف خاندان کی مدد نہیں کی جیسے ماضی میں اسٹیبلشمںٹ کرتی رہی نیب کو کمزور کرنے کے لیے قانون بنایا گیا تو مزاحمت کریں گے پیر کے روز اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ذاتی مفادات کے لیے سیاست میں آکر کارخانے اور دولت بناتے کچھ لوگ سیاست میں انسانیت کی خدمت کے لیے آتے ہیں ایسے لوگوں کو اللہ عزت سے نوازتا ہے جب کہ عوام بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کے لیے کبھی نہیں کھیلا بلکہ وہ اپنے لیے بیٹنگ کرتے ہیں، نوازشریف اور زرداری کو دیکھیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے اوراب کیا ہیں۔عمران خان کا کہناتھا کہ ہمیں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے اس لیے صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گیاور صرف وہی لوگ آئیں گے جوعوام کی خدمت کریں گے جب کہ ہم 10 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے پالیسی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے آگے نہیں جھکنا اور نہ ہی قرضے مانگنے ہیں کیوں کہ جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے جب کہ ایران نے گیس پائپ لائن بنائی اگر ہم لے لیتے تو ایل این جی سے سستی پڑتی لیکن ہمیں قرضے دینے والوں نے ایران سے گیس لینے کی اجازت نہ دی۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کرپٹ خاندان کو بچانے کے لیے فوج اور عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں حالانکہ عدلیہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ پہلی بار شریف مافیا کے خلاف کھڑی ہوکر میرٹ پر فیصلہ دیا جب کہ پاکستانی فوج نے جو بندے جے آئی ٹی میں بھیجے انہوں نے شریف خاندان کی مدد نہیں کی جیسے ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب کو کمزور کرنے کے لیے قانون بنایا گیا اور اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم سب سڑکوں پر ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments