لاہور:پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ فہیم اشرف با صلاحیت آل راونڈر ہیں عبدالرزاق کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک اور میچ کے اہم مرحلے پر جارحانہ بیٹنگ ان کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ۔ کوچ نے نے کہاکہ جدید دور کی کرکٹ میں رنز روکنا آسان نہیں رہا،اس لیے وکٹیں لینے والے بولرز کامیاب رہتے ہیں، دائرے کے اندر فیلڈرز اور مضبوط بیٹنگ لائن کی موجودگی میں حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وکٹیں تسلسل سے گرائی جائیں۔ پاکستانی بولرز کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ گزشتہ 9 ون ڈے میچز میں سب سے بڑا ٹوٹل 236 رنزہی بن پایا۔ اظہر محمود نے کہا کہ کم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے باوجود فاسٹ بولرز کی بولنگ میں کاٹ پریکٹس سیشنز میں سخت محنت کا نتیجہ ہے۔مثال کے طور پر حسن علی یارکرز اور باونسرز کے ساتھ ”بیک آف دی ہینڈ“ گیند میں بھی خاصے ماہر ہو چکے اور حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرتے ہیں۔، عثمان شنواری کی سلو بال پر کام کیا گیا، محمد عامر نے بھی ایک نئی قسم کی سلو ڈلیوری میں مہارت حاصل کرلی،اہم بات یہ ہے کہ ہمارے بولر یہ ہنر بھی سیکھتے جا رہے ہیں کہ کس طرح کی صورتحال میں بیٹسمینوں کو کیسی گیندیں کرنے سے کامیابی مل سکتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments