بلیک برن، لنکا شائر…. کہتے ہیں کہ محنت رائیگاں نہیں جاتی اور انسان تندہی سے کام کرے تو اپنی قسمت بدل سکتا ہے اور یہ بات یہاں رہنے والے دو بھائیوں نے سچ کر دکھائی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محسن اور زبیر عیسیٰ نامی دو بھائی نے اب سے 22سال قبل ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی لاگت سے گیراج کھولا اور پھر محنت سے کام کرتے ہوئے بڑی تیزی سے ترقی کی۔ گیراج کی ملکیت کے دنوں میں دونوں بھائیوں کا رہن سہن بھی گیراج کے اندر ہی ہوتا تھا مگر محنت نے انہیں مالا مال کرنے کا فیصلہ کیا۔ قدرت بھی مہربان ہوئی۔ پھر ان دونوںبھائیوں نے نائٹس برج کے علاقے میں ڈھائی کروڑ پونڈ کی لاگت سے ایک مینشن خرید لیا ہے تاہم اس کی بیرونی اور اندرونی آرائش وزیبائش پر مزید رقم خرچ ہونے کی توقع ہے۔ مگر محنت سے حاصل ہونے والی دولت کی جو خوشیاں ملتی ہیں وہ آرام یا راحت اور سہل پسند ذرائع سے ملنے والی دولت کے طفیل ممکن نہیں ہوتی۔ دونوں بھائی جلد ہی اس نئے مینشن کی تزئین و آرائش مکمل کرکے منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments