لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ 5 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ہر سال امریکہ میں بھی پاک ویسٹ انڈیز سیریز ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہےں۔ سیریز میں تیسری ٹیم بھی شامل کی جائے گی، آئر لینڈ کے ساتھ بھی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا کرکٹ کیلنڈر بہت مصروف ہے۔ 29 مارچ، 31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں 3 ٹی 20 میچز ہوں گے۔ امریکہ میں ہونیوالی سیریز میں تیسری ٹیم بھی شامل کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments