تلاشی مہم کے دوران مشتعل شہریوں نے بھارتی فورسز پر پتھراو کیا بھارت مخالف نعرے لگائے
بھارتی فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے کئی افراد زخمی ہو گئے
بھارتی فوج نے شمالی اور جنوبی کشمیر کے تین اضلاع کے کئی دیہات کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ تلاشی مہم کے دوران مشتعل شہریوں نے بھارتی فورسز پر پتھراو کیا اوربھارت مخالف نعرے لگائے بھارتی فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے ساتھ ساتھ پلوامہ اور اسلام آباد کے کئی دیہات پیر کو بھارتی فوج کے محاصرے میں رہے ۔ رنگہ مولہ پلوامہ میں فوجی آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اٹھا مشتعل ہجوم کومنتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے ۔ پولیس وفورسز نے آس پاس علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔ پلوامہ قصبہ سے چھ کلومیٹر دوری پر واقع گائوں رنگہ مولہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور آس پاس علاقوں میں رات کوجنریٹر کی روشنی میں تلاشی مہم جاری رکھی گئی بھارتی فوج کی 55آر آر ، 183بٹالین سی آر پی ایف اور ایس اوجی پلوامہ نے مشترکہ طورپر رنگہ مولہ پلوامہ گائوں کو جونہی محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا تھااس دوران لوگ گھروں سے باہر آئے اور احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ فورسز نے احتجا ج کر رہے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں رنگہ مولہ پلوامہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ آس پاس علاقوں میں بھی پھیل گیا ۔ حاجن میں بھی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments