پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات کردی گئی ہے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کے لئے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا تھا اور ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز مالکان نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری سے منتخب ہونے والے فی کھلاڑی کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو 70 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
گولڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کھلاڑی 50،50 لاکھ روپے وصول کریں گے جبکہ سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کم ازکم 22،22 لاکھ روپے کما سکیں گے۔
ابھرتے ہوئے کرکٹرز یعنی ایمرجنگ پلیئرز بھی لاکھوں میں کھیلیں گے اور منتخب ہونے والے ایمرجنگ پلیئر کو 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوگی۔
پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومینی کو منتخب کیا۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں سے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن، پشاور زلمی نے ڈوئن براوو، پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا انتخاب کیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری میں سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی کا انتخاب کیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو منتخب کیا۔
کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطانز نے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا۔
گولڈ کیٹیگری
کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں سے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے بلال آصف اور ملتان سلطانز نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے
Load/Hide Comments