فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں ۔ کردار ملے تو سب کو حیران کر دوں ۔فلم انڈسٹری کو خیر آباد نہیں کہا۔ بہت جلد میں ایک بڑے پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئوں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آج کے دور میں ہر لڑکی میرا بننا چاہتی ہے لیکن ان کویہ علم نہیں کہ میں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اگر کوئی دو تین فلمیں کرنے کے بعد یہ خیال کرے کہ میں میرا کے مد مقابل آگئی ہوں تواس کو دیوانگی ہی کہا جاسکتاہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں فلموں میں بہت اچھی کامیڈی کرسکتی ہوں لیکن مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیئے جاتے، اگر مجھے فلموں میں مزاحیہ کردار دیا جائے تو میں سب کو حیران کردوں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments