سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں نے کسی کی کامیابیوں پر کبھی حسد نہیں کیا ، جہاں تک ہو سکے ہر ایک کی مدد کرتا ہوں۔فن سمندر کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کیا اور میرے مداحوںنے میری بھرپور پذیرائی بھی کی لیکن اس کے باوجود جب بھی مجھے کوئی نیا کردار ملتاہے تو میرے لئے وہ ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈرامہ دیکھنے والے آپ کے ایک کردار میں اس قدر گم ہوجاتے ہیں کہ انہیں دوسرا کردار بمشکل ہی پسند آتا ہے اور یہاں سے ہی ایک اداکارکا امتحان شروع ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمندر کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں چاہے وہ عمر میں میرے سے چھوٹا ہو یا بڑا ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صرف سچ بولتا ہوں اور خلوص سے ہر ایک کے لئے جہاں تک بھی ممکن ہو سکے مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments