مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے حقوق کے پاسبان ہیں، عوام کے حق حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے انکی آواز کوئی نہیں دبا سکتا۔ نوازشریف عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے۔ جاتی عمرہ میں مسلم لیگی کارکن اور یونین کونسل 69 مزنگ کے چیئرمین شمس بیگ کی قیادت میں آنیوالے کارکنوں سے خطاب کررہی تھیں۔ قبل ازیں مزنگ کی یونین کونسل 69 کے 100 کے لگ بھگ کارکن مریم نواز سے ملاقات کیلئے جاتی عمرہ پہنچے تو سکیورٹی عملے نے انہیں روک لیا تاہم انہیں معلوم ہوا کہ این اے 120 کے کارکن آئے ہیں تو انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنوں کو اندر بھجوا دیا جائے۔ اس دوران کارکن نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ مریم نواز شریف نے کارکنوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کارکنوں کی جماعت ہے اور مستقبل مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) استحکام جمہوریت کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔ پاکستان میں جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے، سیاسی مخالفین کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے کے باوجود عوام کی خدمت میں تعطل نہیں آنے دیں گے، کارکن پارٹی کا اثاثہ اور طاقت ہیں انہیں ہر سطح پر عزت دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments