بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 50کروڑ ڈالر کا ایک انتہائی اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا ،اس معاہدے کو دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون علامت سمجھا جا رہا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی میک ان انڈیا نامی منصوبے کے تحت بھارت کو ہتھیار سازی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اس لیے یہ سودا منسوخ کیا گیا ہے۔نریندر مودی حکومت نے اسرائیل سے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی خریداری کا یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب بھارتی فوج کو میزائلوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ماہرین اس معاہدے کی منسوخی کو بھارتی افواج کو جدید بنانے کی کوششوں کے لیے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اسپائک تھرڈ جینریشن انتہائی خطرناک میزائل ہے، یہ ڈھائی کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ دن کی روشنی کے علاوہ رات کی تاریکی میں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments