پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے اوپنر امام الحق کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی، امام الحق نے راولپنڈی میں جاری قومی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سبز رنگ کے ہیلمٹ کا استعمال کیا تھا۔ امام الحق لاہور وائٹس کے خلاف لاہور بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ میچ ریفری نے کارروائی کرتے ہوئے اوپنر کو آفیشل وارننگ جاری کر دی۔ امام الحق کے ماضی کے اچھے ریکارڈ نے انہیں جرمانے سے بچا لیا اور کٹ سے مطابقت نہ رکھنے والا ہیلمنٹ پہننے پر انہیں صرف وارننگ جاری کی گئی۔بائیس سالہ اوپنر نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے تین میچز میں 113 رنز بنا چکے ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے پر شہرت ملی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments