ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ اچھا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی۔خیال رہے کہ ودیا بالن کی فلم سے قبل بالی وڈ سلطان سلمان خان کی ’ٹیوب لائیٹ، شاہ رخ خان کی ’جب ہیری میٹ سیجل‘، رنبیر کپور کی ’ جگا جاسوس‘، نوازالدین صدیقی کی ’ بابو موشی بندوق باز‘، عرفان خان کی ’قریب قریب سنگل‘ عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اور سری دیوی کی ’موم‘ جیسی فلمیں بھی اچھا تاثر دینے میں ناکام رہی تھیں۔ان فلموں سے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ نہ صرف باکس آفیس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی، بلکہ یہ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا سکتی ہیںتاہم تمام فلمیں امیدوں کے برعکس ’فلاپ‘ ثابت ہوئیں۔ ’تمہاری سلو‘ بھی محض ساڑھے 4 کروڑ روپے بٹور سکی۔اسے 17 نومبر کودنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ ’تمہاری سلو‘ نے پہلے دن ہندبھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے جب کہ دوسرے دن اس سے بھی کم کمائی کی تاہم کمائی سے ہٹ کر ’ ’تمہاری سلو‘ ‘ سے متعلق اچھے تبصرے بھی آ رہے ہیں، نہ صرف فلمی ناقدین بلکہ عام شائقین نے بھی فلم میں ودیابالن کی اداکاری و کردار کو سراہا ہے۔ سری دیوی کی 1987 کی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ فلم میںنئے انداز میں شامل کیا گیا ہے، جسے بہت پسند کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments