نکوسیا:ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئز لیگ کے میچ میں ایپول نکوسیا کے خلاف یکے بعد دیگرے2 گول کرکے رئیل میڈرڈ کے لئے یورپ کی سطح پر ہو نے والے فٹبال میچوں میں گول کرنے کی سنچری بھی مکمل کرلی۔رونالڈو ان دنوں بھرپور فارم میں نہیں تھے اور ان پر دوبارہ تنقید کا سلسلہ جاری تھا لیکن وہ ایک مرتبہ پھر اپنے نقادوں کو خاموش کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ رونالڈو نے یہ 100گول 95میچوں میں مکمل کئے۔ان کے ساتھی کھلاڑی اور فرنچ فٹبالر کریم بینزیما بھی رونالڈو کی طرح ڈومیسٹک میچوں میں ناکامی کا شکار تھے لیکن انہوں نے بھی قبرصی کلب ایپول نکوسیا کے خلاف میچ میں 2گول کرتے ہوئے فرانس کی جانب سے چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ51گولز کے ساتھ تھیری ہنری کے پاس تھا جو کریم بینزیما نے53گولز کے ساتھ اپنے نام کرلیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments