کراچی:پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اسپانسر شپ نہ ملنے پر پاکستان کےلئے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میری اولین ترجیح پاکستان سے کھیلنا ہے۔ نہیں چا ہتا کہ کسی دوسرے ملک کی نمائندگی کروں۔ انہوں نے کہا اسپانسر نہ ہونے کے باعث بہت مسائل کا شکار ہوں۔کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کےلئے آخری ہوگی۔اس مقابلے کے بعد امریکہ یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلونگا۔ پاکستان کی شہریت ترک اور ملک کی نمائندگی کو چھوڑنا نہیں چا ہتا لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجبور ہوں۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور سب مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے امریکہ جا رہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسر سے مقابلہ کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments