حافظ آباد ..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا وہ ایک نظر ئیے کا نام ہے ۔نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے ۔ اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے ۔مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں رہ کر ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے ۔وزیر اعظم جب کرپشن کرے تو اوپر سے لےکر نیچے تک نظام کرپٹ ہو جاتا ہے ۔جمعہ کو حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ہونے سے پاکستان عظیم ملک نہیں بن سکا۔بدقسمتی ہے کہ یہاں نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آئے ۔کرپشن اور بےروزگاری کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پوچھا جا رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔نوازشریف آپ کولئے نکالاکہ آپ نے اس ملک کا300 ارب روپیہ باہر بھیجا ۔ اقتدار میں آکر پیسہ بنانا اور قرضے معاف کرانا بہت آسان ہوتا ہے۔ جب وزیر اعظم چوری کرتا ہے تو وزیر بھی چوری کرتے ہیں۔ وزیر اپنے ماتحتوں کو چوری کرنے سے نہیں روک پاتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسحاق ڈار کو نواز شریف کی ساری چوری کی خبر ہے۔ اسحاق ڈار نے ہی 90ءکی دہائی میں شریف خاندان کے 100 ارب روپے بیرون منتقل کئے تھے۔ انہوں نے کہا کرپشن مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔ ریاست کا فرض ایک عام آدمی کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔ جب ایک ملک کی عدالت اور ریاست کمزور طبقے سے انصاف کرتی ہے تو کوئی طاقت اسے تباہ نہیں کر سکتی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments