اسلام آباد..تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرانے کے لئے ریاستی طاقت کا استعمال کسی صورت مسئلے کا حل نہیں ۔ حکومت طاقت کا استعمال نہ کرے۔ دھرنا مظاہرین بھی پرامن رہیں۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو اور حصہ ہے۔ راجہ ظفرالحق کی کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ اس سے کچھ چھپائے جانے کا تاثر پیدا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کا سارا زور شریفوں کی کرپشن بچانے پر ہے۔ملک جل رہا ہے اور وزیراعظم نااہل شخص کے دربار پر حاضری دے رہے ہیں۔حکومتی نا اہلی سے ریاست کی رٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فساد سے بچا نے کا واحد طریقہ بر وقت الیکشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments