وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سیاحتی راہداری منصوبے سے جہاں خطہ میں سیاحتی انقلاب آئے گا وہاں نوجوانوں کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ٹورازم کوریڈور منصوبے سے آزادکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات متعارف ہوں گے اس میگا پراجیکٹ کے تحت لائن آف کنٹرول سے ہٹ کر سیاحتی شاہراہ تعمیر کی جائے گی اور تمام سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اور جاندار حکمت عملی اختیار کی جائے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اور جاندار حکمت عملی اختیار کی جائے سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی میں ریاستی ثقافت، کلچر ،دیسی کھانوں کے فروغ اور ریاستی روایات کے تحفظ کو خصوصی ترجیح دی جائے تاکہ آزادکشمیر میں ریاستی ثقافت ،کلچر اور رسوم و رواجات کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ٹورازم کوریڈور منصوبے پربریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر وزیر اظلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس،وزیر صنعت و تجارت محترمہ نورین عارف ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف حسین شاہ ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار ،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے بریفنگ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کو بتایا گیاکہ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ کے لیے میگا پراجیکٹ ٹورازم کوریڈور سے متعلق 6.4ملین روپے سے فیزیبلٹی رپور ٹ تیار کی گئی ہے ٹورازم کوریڈور کے تحت 195کلومیٹر بین الاقوامی میعار کی شاہراہ تعمیر کی جائے گی جس سے آزادکشمیر میں نئے سیاحتی مقامات متعارف ہوں گے روڈ کی تعمیر کے دوران آزادکشمیر بھر کے سیاحتی مقامات کو لنک کیا جائے گا اس روڈ کی تعمیر سے آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے سیاحت کے شعبہ کو ترقی دے کر ریاست کی آمدن میں معقول اضافہ کیا جائے گا سیاحت کے شعبہ کو مد نظر رکھ کر ہی شاہرات سمیت دیگر انفراسٹریکچر کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس مقصد کے لیئے آزادکشمیر بھر میں شاہرات کی اپ گریڈیشن و تعمیر کے لیئے خطیر بجٹ مختص کیا گیا ہے اور ضلع کو ضلع سے اور ضلع سے تحصیل کو ملانے والی شاہرات کی اپ گریڈیشن جاری ہے جس سے جہاں عوام کو بہتری سفری سہولیات میسر آئیں گی وہاں سیاحوں کو بھی سہولیات میسر ہوں گی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مانسہرہ تا مظفرآباد تا منگلا ایکسپریس وے کی تعمیر سے آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ کوبھی فروغ ملے گا ماضی میں بین الاضلاعی شاہرات کو نظر انداز کر کے رابطہ سڑکات پر توجہ دی گئی لیکن موجودہ حکومت نے مین شاہرات کو پہلی ترجیح میں شامل کیا ہے اس وقت آزادکشمیر کی کوئی ایسی مرکزی شاہراہ نہیں جس کی اپ گریڈیشن کا کام نہ ہو رہا ہو وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ محکمہ سیاحت مائونٹین اکانومی پر بھی توجہ دے اصل خوشحالی کاروبار سے آتی ہے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملنے سے خوشحالی آتی ہے سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں سیاحتی ترقی کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ہماری سماجی اقدارمتاثر نہ ہوں ٹورازم کوریڈور کے تحت تعمیر ہونے والی روڈ کو مال روڈ نہ بننے دیا جائے سیاحوں کو جملہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور لوگوں کو دیسی اناج اگانے کی طرف راغب کیا جائے تاکہ سیاحوں کو دیسی کھانے میسر ہوں گے وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران آزادکشمیر کا قدرتی ماحول متاثر نہ ہونے دے سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سبسڈی سمیت سہولیات دی جائیں ٹوریسٹ گائیڈز مرتب کی جائیں اور سیاحت میں مقامی دستکاریوں کی ترقی اور فروغ پر توجہ دی جائے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments