1995میں باکس آفس پر کامیابیوںکے جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئےتیار ہے۔ جمانجی کے سیکوئل’’جمانجی،ویلکم ٹو جنگل ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ22سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے تہ خانے سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے۔ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ ، جیک بلیک، نِک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ فلم22دسمبر کو سنیماگھروں میں پیش کر دی جائیگی۔واضح رہے کہ1995 میں ریلیز ہونیوالی فلم جمانجی جس نے نہ صرف باکس آفس پر کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی تھی بلکہ آج بھی جمانجی کے مرکزی کردار ایلن یعنی آنجہانی رابن ولیمزمداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments