الی وڈ اداکار سلمان خان قریبی دوست ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون پر مہربان ہونے لگے۔سلمان خان ان دنوں ایک کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلو میاں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ کے فوری بعد ’ریس 3‘ کی عکس بندی میں لگے ہیں۔دبنگ خان نے کئی فلمسازوں سے کام کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن ان کا فلمی شیڈول 2019 تک مصروف ہے اور ایسے میں انہوں نے اپنی ایک فلم کے لیے ورون دھون کا نام دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے میوزک پر مبنی فلم میں کام کرنا تھا جس میں انہیں ایک بچی کے والد کا کردار کرنا تھا لیکن انہوں نے فلمی مصروفیات کے باعث اس فلم کے لیے ورون دھون کا نام تجویز کیا ہے جس پر فلمسازوں نے بھی ہاں کردی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ورون نے ہی کرنا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘جڑواں‘ کے سیکوئل میں ورون دھون نے ہی مرکزی کردار کیے ہیں اور فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔دوسری جانب سلمان خان اور ورون دھون اگلے ماہ ایک ساتھ بڑے ایوارڈ شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments