ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کر کے نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو عیاں کیا ہے ،کشمیری بجا طور پر اپنے قائد کی خدمات پر فخر کرتے ہیں.جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امراء اضلاع نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی نے برطانیہ،یورپ اور ترکی کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی پس منظر کے ساتھ اجاگر کر کے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے ،ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کر کے نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو عیاں کیا ہے ،کشمیری بجا طور پر اپنے قائد کی خدمات پر فخر کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شائق،دھیرکوٹ،عبید الرحمان،مظفرآبا دپروفیسر مصطفی،نیلم خلیل الرحمان انجم،جہلم ویلی مولانا عبداللہ،کوٹلی زاہد الحسن چودھری،بھمبر فرید چوہدری،میرپور بشیر شگو،قیصر نعیم سدہنوتی نے کیا،امراء اضلاع نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے ترکی کے سپیکر،نائب وزیر خارجہ ،پارلیمانی انسانی حقوق کے چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ترکی کے بیٹے ،ڈپٹی سپیکر ترکی،سعادت پارٹی کے قائدین،یونین آف این جی او ز کے سربراہ سمیت دیگر اہم قائدین اور خاص کر ایسام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر 55ممالک سے کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کروانا قابل تحسین ہے،انہوں نے کہاکہ اٹلی،ناروے،جرمنی،ڈنمارک،برمنگھم،لندن،سکارٹ لینڈ،کوپن ہیگن سمیت دیگر مقامات پر کشمیر کانفرنسز،ممبران پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز کو کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے اور ان کو کشمیریوں کی حمایت کرنے پر آمادہ کرنا حقیقی معنوں میں بڑا کام ہے امراء اضلاع نے کہاکہ یورپ ،برطانیہ اور ترکی میں پاکستانی سفراء سے ملاقات کرکے وہاں کشمیر کی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز اور ان کومتحرک کرنا قابل تحسین ہے ،انہوں نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments