روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس، فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کیمطابق ، روسی صدر پوٹین نے” 29 نومبر فلسطینی عوام کے عالمی یوم یک جہتی” کی مناسبت سے صدر محمود عباس کو ایک تحریری مراسلہ روانہ کیا ۔اس مراسلے میں صدر پیوٹن نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشرقی وسطی کے چار رکنی گروپ میں شامل روس،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کی شورش زدہ صورت حال سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کا حصول ممکن ہو سکے جس کیلئے اسرائیلی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ سن 1967 کے معاہدے اور سرحدی تعین کے قانون کا احترام کرے۔ اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے سوئس سفارتکاروں کو غزہ دورے سے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر دفاع نے حکمنامہ جاری کر دیا کہ سفارت کاروں کے دورے سے روکا جائے۔بھارت کا کہنا ہے کہ مستقل فلسطینی ریاست ضروری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز فلسطینی کاز کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین- اسرائیل تنازعہ کا جامع حل نکالنے کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا۔ہم متحدہ، بااقتدار اور مستقل فلسطینی ریاست کے جلد از جلد وجود میں آنے کی توقع کرتے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فلسطین کا دوست ملک رہا ہے اورفلسطین کی ترقی اور قومی تعمیراتی کوششوں میں مدد کرتا رہے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments