کراچی: ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نےکہا کہ رابطہ کمیٹی نے طےکیا ہے کہ اختیارات ایک شخص کےپاس نہیں ہوں گے، کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے اور پارٹی چلانےکا اختیار 3 مختلف لوگوں کے پاس ہوگا۔عامر خان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے، فاروق ستار کہتے ہیں تینوں اختیارات ان کے پاس ہوں تو ایسا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں لہٰذا بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم بہادرآباد کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments