وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ٹورازم کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر سیاحت، اطلاعات و آئی ٹی مشتاق احمد منہاس ،سیکرٹری اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ خواجہ محمد احسن بھی ہمراہ تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب نے آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی ،سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور نئے منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی، آزادکشمیر میں آنے والے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کا بہت پوٹینشل موجود ہے اور آزادکشمیر کا قدرتی حسن ہی ٹوریسٹ کو متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو سیاحوں کے لئے پرکشش بنائیں بنانے کے علاوہ سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے آزادکشمیر بھر میں روڈ نیٹ ورک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح آزادکشمیر کا رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کےئے جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ کوہدایت کی کہ آزادکشمیر بھر میں موجود تاریخی جگہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ٹوریسٹ ریسٹ ہاؤسز کو معیاری بنانے کے علاوہ ریسٹ ہاؤسز میں سیاحوں کے لئے جملہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کی معلومات کو یقینی بنایاجائے اور کوہالہ انٹری پوائنٹ پر لوکل پراڈکٹس کا ڈسپلے سنٹر بنایا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹورازم کوریڈور کے ذریعے آزادکشمیر میں سیاحت کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب نے وزیراعظم آزادکشمیر کو بتایا کہ آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر ویلکم بوتھ بنا رہے ہیں اور سیاحوں کو معلومات کی فراہمی کے لئے انفارمیشن سنٹر بھی قائم کےئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات پر کمیونٹی بیس ایکو ٹورازم کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹری پوائنٹ پر سیاحوں کی سہولیات کے لئے سمارٹ کارڈ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments