مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں2مقامات پر میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب جنوبی اسرائیل میں فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی زیرزمین بنکروں میں چلے گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی علاقوں میں 2 راکٹ داغے۔ ان میں سے ایک اپنے ہدف کو جا لگا جب کہ دوسرے کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments