جراسک ورلڈ ،گارڈینز آف گلیکسی اور ایونجرز سمیت کئی بلاک بسٹر ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے امریکی اداکارکرس پراٹ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس پراٹ نے اپنے کریئر کا آغاز ٹیلی وژن ڈراموں سے کیا جس سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔اس کے بعد انہوں نے فلم وانٹڈ کے ذریعے ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ کرس پراٹ نے متعددفلموں میں سپورٹنگ کردار ادا کئے تاہم انہیں ہالی وڈ میں پہلا بریک بلاک بسٹر فلم جراسک ورلڈ سے حاصل ہوا۔اس کے بعد انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔امریکی اداکار نے ٹویٹر پر انتہائی دلچسپ انداز میں پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ میں بھی پاکستان سے پیار کرتا ہوں ،میرے پاس ایک عمدہ قسم کا ڈبل ایجڈ لمبا چاقو ہے جو پاکستان کا بنا ہوا ہے۔اس چا قو کے بلیڈ پر لکھا ہوا ہے کہ یہ پاکستان کا بنا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک دن میں پاکستان آﺅں گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments