تحریک انصاف کا ریحام سے معافی مانگنے اور کتاب کے مواد کی تردید کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نے کتاب کےمعاملے پر ریحام خان سے معافی مانگنے اور مواد کی تردید کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریحام نے ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کا مواد واہیات اور گھٹیا ہے، طلاق کو تین برس ہوگئے الیکشن سے دو ماہ قبل کتاب کا شوشا چھوڑا گیا، 1996 میں عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ اسکینڈل سامنے آیا کیونکہ وہ سیاست میں آرہے تھے جب کہ ماضی میں الیکشن سے پہلے بھٹو مرحوم کی جعلی تصویریں پھیلائی گئیں اور 1987 میں حسین حقانی نے بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ امید تھی ریحام اپنی کتاب کے مواد اور جزئیات کی تردید کریں گی لیکن سوال چنا اور جواب گندم کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام نے خود کہا یہ کتاب ان کے بیٹے اور بیٹی نے ایڈٹ کی، کوئی خاتون اس کتاب میں لکھی باتیں اپنے جوان بیٹے سے ایڈٹ کرانے کا تصور کیسے کرسکتی ہے، ہم فیملی کی اقدار پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، ان کو پاکستان اور فیملی نظام کی کوئی پرواہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں