لاہور: پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرُمسرت موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی پر آسانی کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کےمطابق عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیں گے جس کے شیڈول کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے بھی منظوری دے دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہو گی جو اگلے روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز براستہ لاہور رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔تیسری ٹرین 13 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔
Load/Hide Comments