بغداد…عراقی عدالت نے فرانسیسی خاتون کو داعش سے تعلق کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ۔ اس سے قبل رواں برس فروری میں ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔فرانسیسی خاتون کی پہلی سزا پوری ہونے پر فرانس واپس بھیجا جانا تھا تاہم ایک اور عدالت نے انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت داعش سے تعلق کے الزام میں ٹرائل کیا۔ فرانسیسی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے قصور ہے ، شوہر نے دھوکہ دیا اور بچوں سمیت چھوڑنے کی دھمکی دی۔یہاں تک کہ اس کا پیچھا کرتے ہوئے عراق پہنچ گئی جہاں وہ ممکنہ طور پر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا جارہا تھا ۔ داعش کے نظر ئیے کی مخالفت کرتی ہوں ۔خاتون کے فرانسیسی وکلا نے کہا ہے کہ عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ وکلا کی ٹیم نے الزام عائد کیا کہ فرانسیسی حکام نے کیس میں مداخلت کرکے اسے مسخ کرنے کی کوشش کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments